7 اگست، 2020، 12:30 PM

مقبوضہ کشمیر میں منوج سنہا نئے لیفٹننٹ گورنر تعینات

مقبوضہ کشمیر میں منوج سنہا نئے لیفٹننٹ گورنر تعینات

بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں سابق لیفٹننٹ گورنر گریش مرمو کی جگہ منوج سنہا کو نیا لیفٹننٹ گورنر تعینات کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار  نے مقبوضہ کشمیر میں  سابق لیفٹننٹ گورنر گریش مرمو کی جگہ منوج سنہا کو نیا لیفٹننٹ گورنر تعینات کردیا ہے۔بھارت کی وفاقی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کے روز ٹیلی کمیونکیشن کے ایک سابق وزیرمنوج سنہا کو لیفٹننٹ گورنر کے لیے نامزد کیا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کی آڑ میں نئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک سرکاری بیان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت کے رہنما منوج سنہا بیوروکریٹ جی سی مرمو کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے جگہ لیں گے۔ یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے ایک سال بعد اٹھایا گيا ہے۔

News ID 1902114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha